جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کو رقوم کی منتقلی کا الزام، تین فلسطینیوں پر فرد جرم عاید

منگل 14-نومبر-2017

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے تین فلسطینی شہریوں پر فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں سرگرم تنظیموں کو رقوم کی منتقلی کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ الناصرہ شہر میں قائم مرکزی عدالت نے تین فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کو رقوم کی منتقلی کے الزام میں قید کی سزا تجویز کی ہے۔

ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق ملزمان میں 25 سالہ احمد حسن کو فوج داری مقدمے کے تحت سزادینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ غزہ کے ایکشہری اسعد ابو وردہ پر الزام ہے کہ وہ غیرقانونی طور پر اسرائیل میں داخل ہوا اور غزہ کی ممنوعہ تنظیموں کے لیے فنڈز جمع کرتا رہا ہے۔ اس کےعلاوہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ایمن سلھب پر بھی منی لانڈرنگ اور کالا دھند سفید کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

الزام میں کہا گیا ہے کہ ابو ردہ اسرائیل میں ایک ایجنٹ کےساتھ مل کر اپنے گھر والوں کو رقوم فراہم کرتا رہا ہے۔ اس کے اس کام میں ایمن سلھب نے اس کی مدد کی۔ یہ رقوم بعد ازاں اسلامی تحریک مزاحمت حماس تک پہنچائی جاتی رہی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی