دار چینی کا استعمال کئی امراض سے بچاؤ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ پرانے زمانے کے چینی اور ہندوستانی حکماء دار چینی سے کئی قیمتی دوائیاں تیار کرتے کرتے تھے۔ آج کےسائنسی دور میں بھی دار چینی کی صحت کے لیے اہمیت کوکم نہیں بلکہ زیادہ اہم خیال کیا جاتا ہے۔
’اسکائی نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق دار چینی اینٹی آکسائیڈ اجزاء سے بھرپورخوراک ہے۔ اس میں کئی دوسری جڑی بوٹیوں کے خواص بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ بڑھاپے کو آنے سے روکتی اور دل اور دماغ کے امراض سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔
جسم میں انفیکشن کی روک تھام میں معاون سمجھی جانے والی دار چینی کی ایک یا دو چمچ شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے اعصابی تکالیف کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کی ماہ واری کی تکلیف کو بھی کم کرتی ہے۔ ذبایبطس، امراض قلب، دماغی امراض کا شافی علاج ہے۔ دار چینی کے استعمال سے پیٹ میں جمع ہونے والی چربی کو کم کرنے اور وزن کو متوازن بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔