چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس کا شعبہ تحقیقات کا سربراہ اچانک مستعفی

جمعہ 10-نومبر-2017

اسرائیلی پولیس کے شعبہ تحقیقات کا سربراہ گذشتہ روز اچانک بغیر وجہ بتائے مستعفی ہوگیا۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’0404‘ کے مطابق اسرائیلی پولیس کے شعبہ تحقیقات کے سربراہ ’اوری کرملی‘ نے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی پولیس فاؤنڈیشن کے حوالے سے لرزہ خیز انکشافات کرنے والے ہیں تاہم وہ کیا انکشافات کریں گے اس کےحوالے سے انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

کرملی کو کو اس عہدے پر ایک سال قبل تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی اس عہدے سے سبکدوشی ایک سال کے بعد ہونا تھی۔

مختصر لنک:

کاپی