سعودی عرب میں جیولوجیکل سروے کے مطابق مملکت میں ہفتے کی صبح النماص ضلعے سے 13 کلومیٹر شمال میں تیسیر مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر پیمانے پر اس کی شدت 3 رہی جب کہ زمین کے اندر زلزلے کی گہرائی 5.4 کلو میٹر تھی۔
اس سے قبل جمعے کی صبح بھی النماص ضلعے کے ہی شمال میں 16 کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ان جھٹکوں کی شدت ریکٹر پیمانے پر 4 تھی جب کہ گہرائی 9.1 کلومیٹر رہی۔ النماص شہر اور عسیر صوبے کے بعض ضلعوں میں لوگوں نے زلزلے کے ان جھٹکوں کو محسوس کیا جو کہ بعض سیکنڈوں تک جاری رہے۔ تاہم کسی قسم کے جانی اور مادی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس سے تین ہفتے قبل 17 اکتوبر کو جدہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ سعودی ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز 20.88 کلو میٹر زیرزمین جدہ شہر سے 91 کلو میٹر دور تھا۔