اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطے کے دیرپا امن کیلئے تمام عرب علاقوں سے قابض فورسز کا انخلا ضروری ہے۔
گزشتہ روز اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، القدس دارالحکومت کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیرہے، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات قابل مذمت ہیں اور خطے کے دیرپا امن کیلئے تمام عرب علاقوں سے قابض فورسز کا انخلا ضروری ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قدیم یروشلم کی ہیئت میں تبدیلی کی اسرائیلی کوششیں امن و استحکام کی عالمی کوششوں کیلئے خطرہ ہیں جبکہ متنازع علاقے میں اسرائیلی سرگرمیاں بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔