فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرسلفیت میں حارس قصبے میں ایک یہودی آباد کار نے ایک 8 فلسطینی بچہ گاڑی تلے کچل کر زخمی کر دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسند نے آٹھ سالہ یامن مصطفیٰ اسعد صوف کو اس کے گھر کے قریب گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کیا اور خود فرار ہو گیا۔
زخمی بچے کو شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔