قابض صہیونی فوج نے دو فلسطینی نوجوانوں کو قید کی مدت پوری کرنے کے بعد جیل سے رہا کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے اسیر سیف نزار الخطیب کو ڈیڑھ سال کے بعد رہا کیا گیا۔ الخطیب کا رہائشی تعلق بیت لحم کے بیت فجار قصبے سے ہے۔
ایک دوسرے فلسطینی اسیر احمد یاسر شوشہ کو دو سال ایک ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔ شوشہ کا تعلق بھی بیت لحم سے ہے مگر وہ حوسان قصبے کے ریائشی ہیں۔ دونوں فلسطینی نوجوانوں پراسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔