چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیر اپنی والدہ کے انتقال کے روز اسرائیلی جیل سے رہا

بدھ 8-نومبر-2017

فلسطینی وکیل اور کلب برائے اسیران کے مندوب کا کہنا ہے کہ اس کی کوششوں نے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی جیل سے عین اس کی والدہ کی وفات روز رہائی مل گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وکیل مہند الحزار نے بتایا کہ اسرائیل کی فوجی عدالت سالم کی طرف سے اس کے موکل حسین امین حسین دراغمہ کو 30 ہزار شیکل ضمانت کے عوض رہا کیا گیا۔ عدالت نے رہائی کے لیے ایک شرط یہ بھی لگائی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر خود عدالت میں پیش ہوگا۔

خیال رہے کہ اسیر دراغمہ کو اسرائیلی فوج نے جون 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ تاحال اسرائیلی حکام کے ہاں زیرحراست ہے۔

کلب کے ایک دوسرے مندوب خالد محاجنہ نے بتایا کہ 21 دن سے انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی بلال ذیاب کوعدالت میں پیش کرنے کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ذیاب کو کل جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی