جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس:فلسطینی اسکول کی پرنسپل اور تین معلمات گرفتار

منگل 7-نومبر-2017

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر القدس کے شمال میں واقع ایک فلسطینی اسکول پر چھاپہ مار کر اسکول کی صدرمعلمہ اور تین استانیاں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس میں طلباء کی سرپرست یونین کے چیئرمین زیادل الشمالی نے بتایا کہ صہیونی فوج نے شمالی بیت المقدس کے علاقے بیت حنینا میں قائم ’زھوۃ القدس‘ نامی ایک اسکول پر چھاپہ مارا اور اسکول میں موجود تین استانیوں اور اسکول کی پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔

اسکول کی صدر معلمہ کی شناخت منیٰ الکراوی کے نام سے کی گئی ہے تاہم گرفتار کی گئی تین دیگر استانیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے بتایا کہ صہیونی اسپیشل یونٹ کےاہلکاروں کی طرف سے اسکول پر چھاپہ مار کارروائی کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم خدشہ ہے کہ صہیونی انتظامیہ اسکول کو غیرقانونی قرار دے کر اسے بند کرنا چاہتی ہے اور اسی فلسطینی دشمن پالیسی کے تحت معلمات کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی