چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی اداروں کی تنقید کے باوجود صہیونی نسل پرستی میں اضافہ

منگل 7-نومبر-2017

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے باوجود اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں پر نسل پرستانہ کارراوئیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی اخبار ’یو ایس اے ٹوڈے‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی نسل پرستی پر کڑی تنقید کی ہے۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ کارروائیوں سے روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔

اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا مظاہرہ کررہا ہے بلکہ صہیونی ریاست میں آباد افریقی نسل کے یہودیوں کو بھی سفید فام یہودیوں کی نسل پرستی کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں اریٹیریا، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے 40 ہزار  پناہ گزین اسرائیل میں موجود ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد کو اسرائیل نے جزیرہ نما النقب کی جیل میں ٹھونس رکھا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف عالمی سطح پر بحث کی جاتی ہے۔ ذرائع ابلاغ بھی معاملے کو اجاگر کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ کے بار بار معاملے پر توجہ دلانے کے باوجود اسرائیل افریقی باشندوں کے خلاف نسل پرستانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی فوج نے افریقی پناہ گزینوں کو رکھنے کے لیے کیمپ قائم کر رکھے ہیں اور ان کیمپوں میں ہی پناہ گزینوں کی عورتیں بچوں کو جنم دیتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں موجود افریقی پناہ گزین بدترین صدمے اور تکالیف سے دوچار ہیں۔ صہیونی ریاست کی پناہ گزینوں کے حوالے سے انتقامی اور نسل پرستی پر مبنی پالیسی نے صہیونی جمہوریت پسندی کے دعوے کو بری طرح بے نقاب کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2013ء میں مصر کے جزیرہ نما سیناء میں اسرائیل کی سرحد پر دیوار تعمیر کیے جانے کے بعد بیرون ملک سے پناہ گزینوں کی آمد میں کمی آئی ہے مگر اس دیوار کی تعمیر نے صہیونی ریاست کے منفی کردار پر کئی سوالات بھی پیدا کردیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں پناہ گزین ہونے والے افریقی مسلمانوں اور عیسائیوں کو صہیونی ریاست کی بدترین نسل پرستی کا سامنا ہے۔ صہیونی ریاست کی ان پناہ گزینوں کے حوالے سے پالیسی صریحا نسل پرستی پر مبنی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی