پنج شنبه 08/می/2025

ترجمے کی غلطی کویتی خزانے کو کروڑوں ڈالرنقصان کا سبب!

پیر 6-نومبر-2017

کویت کی وزارت لیبر نے انکشاف کیا ہے کہ آج سے 30 سال قبل انگریزی سے عربی میں ایک مسودے کے ترجمے میں ہونے والی غلطی نے تین عشروں تک کویتی خزانے سے خطیر رقوم نکالی جاتی رہیں ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کویتی وزارت لیبر کا کہنا ہے کہ تیس سال قبل ترجمے میں کی گئی غلطی کے نتیجے میں عمارتوں کی بنیادوں کو زیر زمین پانی سے بچانے کے لیے غیرضروری تعمیرات کی خاطر بڑی مقدار میں پیسہ جاری کیا گیا۔ ترجمے کی غلطی 1987ء میں ہوئی۔ اس کے بعد اب تک کروڑوں ڈالر کی رقم رائے گاں گئی۔

کویت کے سیکرٹری وزارت محنت غالب شلاش نے بتایا کہ تیس سال قبل انگریزی اصطلاح کےعربی میں ترجمہ کے حوالے سے کی گئی غلطی درست تو کرلی گئی ہے مگر اب تک اس غلطی نے قومی خزانے کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

غلطی کی اصلاح کے بعد 70 لاکھ کویتی دینار ضائع ہونے سے بچائے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی