چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اوسطا ہر 10 منٹ میں ایک بچے کی پیدائش!

پیر 6-نومبر-2017

فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گنجان آباد علاقے میں شرح پیدائش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اکتوبر 2017ء کے اعدادو شمار کے مطابق 5 ہزار 58 نئے بچوں نے جنم لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت داخلہ کے اعدادو شمار کے مطابق اوسطا یومیہ 163، ایک گھنٹے میں چھ اور ہردس منٹ کے بعد ایک بچے کی پیدائش ہو رہی ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق غزہ میں گذشتہ ماہ شرح اموات میں کمی دیکھی گئی۔ اکتوبر کے دوران کل 242 اموات رجسٹرڈ کی گئیں۔ یومیہ قریبا 8 شہریوں کی وفات درج کی گئی۔
اس سے قبل ستمبر میں غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر4517 نئے بچوں نے جنم لیا۔ ستمبر کی نسبت اکتوبر میں 541 نئے بچوں نے جنم لیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے پیدا ہونے والوں میں 51 فیئ صد بچے ہیں جن کی تعداد 2549 درج کی گئی جب کہ 49 فی صد بچیاں پیدا ہوئیں جن کی تعداد 2509 بتائی گئی ہے۔

گذشتہ برس اکتوبر میں غزہ کی پٹی میں 1883 بچوں نے جنم لیا تھا۔ رواں سال اس میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سب سے زیادہ بچے شمالی غزہ کے علاقوں میں پیدا ہوئے جہاں ان کی تعداد 835 درج کی گئی۔ وسطی غزہ میں 697 اور رفح کے علاقے میں 661 بچوں نے جنم لیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی