موسم سرما کے دوران اگرچہ سرد علاقوں میں پورے جسم کو سردی محسوس ہوتی ہے مگر یہ تاثر عام ہے کہ سب سے زیادہ سردی ناک اور پاؤں کو لگتی ہے۔ سردی کی وجہ سے ناک کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے۔ سردی کی وجہ سے پاؤں میں بھی سکڑاؤ آجاتا ہے۔
جب جسم کے کسی حصے تک خون معمول کے مطابق نہیں پہنچتا تو وہ حصہ زرد یا نیلا پڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ سردی زیادہ لگنے کے اسباب بھی انسانی صحت سے تعلق رکھتے ہیں۔ مثلا بعض اوقات بخار کی وجہ سے جسم کو شدید سردی محسوس ہوتی ہے۔ یا جسم کو خون کی مناسب مقدار نہیں پہنچ پاتی اور جسم کا وہ حصہ متغیر ہونے لگتا ہے۔
جہاں تک ناک اور پاؤں کو زیادہ سردی لگنے کا تعلق ہے تو نزلہ زکام کی وجہ سے ناک ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔ اسی طرح پاؤں کو بھی زیادہ سردی محسوس ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں پاؤں تک خون کی مناسب مقدار کی ترسیل نہ ہونے کے باعث پاؤں سردی محسوس کرتے ہیں۔