جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، دو فلسطینی زخمی

اتوار 5-نومبر-2017

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی قصبے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں صہیونی فوج کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی تھی جس پر قابض فوج نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکا زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ وسطی غزہ میں البریج کے مقام پر پیش آیا۔ ایک دوسرے واقعے میں قابض فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک چھبیس سالہ شہری زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی