اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اردن کی حکومت نے چند ماہ قبل ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے اسرائیلی سفارت کار کی حمایت کرنے والی خاتون صہیونی سفیرہ کو عمان واپس بھیجنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اردن نے تل ابیب کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ وہ صہیونی سفیرہ ’عینات شلائن‘ کو اپنے ملک میں بہ طور سفیر قبول نہیں کرے گا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق اردن نے اردنی شہری کے قاتل سفارت کار سے ملاقات کرنے پر عینات شلائن پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے ایک سفارت کار نے چند ماہ قبل اردن کے ایک سیکیورٹی اہلکار اور دوسرے شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جس پر عمان نے احتجاج کرتے ہوئے صہیونی سفیرہ عینات شلائن کو ملک سے نکال دیا تھا۔ عینات شلائن نے اردنی شہریوں کے قاتل سفارت کار سے ملاقات کی تھی اور اسے دو نہتے اردنی شہریوں کو قتل کرنے پر شاباش دی تھی۔