چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پرحملہ ننگی جارحیت، اسرائیل کو مزہ چکھائیں گے:اسلامی جہاد

منگل 31-اکتوبر-2017

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں ایک سرنگ کی آڑ میں وحشیانہ بمباری کو دشمن کی ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم دشمن کی اس جارحیت کا جواب دے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے رد عمل میں ایک بیان میں اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ اسرائیل حقائق کو گڈ مڈ کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔ فلسطینی مجاھدین اور اسلامی جہاد دشمن کی جارحیت کے جواب اور قوم کےدفاع میں کسی قسم کی نرمی اور سستی کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔

اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے دفاع میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے۔ صہیونی ریاست کے جرائم کے جواب کے لیے فلسطینی مزاحمتی قوتیں دن رات کام کرتی ہیں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی فلسطینیوں کے خلاف جرائم سے سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ کی پٹی میں سرنگوں کا سہارا لے رہا ہے۔

خیال رہے کہ سوموار کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم سات فلسطینی شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔ شہداء میں پانچ کا تعلق اسلامی جہاد اور دو حماس کے کارکن بتائے جاتے ہیں۔ ایک درجن سے زاید زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی