قابض اسرائیلی حکام نے پچھلے ہفتے کے دوران 18 فلسطینی مسافروں کو ‘الکرامہ’ [شاہ حسین] سرحدی کرسنگ سے سفر کرنے سے روک دیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اسرائیلی حکام نے نامعلوم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان تمام مسافروں کو سفر سے روک دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ان 18 افراد کے علاوہ رواں ہفتے کے دوران 32 ہزار افراد نے اس کراسنگ سے سفر کیا ہے۔
فلسطین میں سرگرم انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسافروں پر سفری پابندیاں فلسطینیوں پر سیاسی دبائو بڑھانے کے اسرائیلی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔