اسرائیلی اتھارٹی نے جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں واقع کفر عقب کے مضافات میں بڑے پیمانے پر مسماری کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کارپوریشن نے مبینہ طور پر پرمٹ کے بغیر تعمیر کی گئیں پانچ عمارتوں کو مسمار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جن میں مجموعی طور پر 138 فلیٹس موجود ہیں۔
اسرائیلی دیوار فاصل کے نتیجے میں علاحدہ ہونے والے علاقے کفر عقب میں 60 ہزار فلسطینی آباد ہیں۔
مقامی رہائشیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بلدیہ نے ان کے تعمیراتی پرمٹ کی درخواست مسترد کر دی جس کے نتیجے میں انہیں بغیر پرمٹ تعمیرات کرنا پڑتی ہیں۔