جمعه 15/نوامبر/2024

’اعلان بالفور‘ کے 100 سال مکمل ہونے پر کارٹون سازی کا مقابلہ

جمعہ 27-اکتوبر-2017

نومبر 2017ء کو ارض فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کے ظالمانہ برطانوی استبدادی فیصلے’اعلان بالفور‘ کو 100 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائند تنظیم نے کارٹون سازی کا  عالمی مقابلہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیرون ملک قائم فلسطینی پیپلز کانگریس کی ’عوامی مہم برائے اعلان بالفور کے 100 سال‘ نے فلسطینی کارٹونسٹ ناجی العلی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خاکہ سازی کا مقابلہ کرانےکا اعلان کیا ہے۔

’پروں سے مزاحمت‘ کے عنوان سے مقابلے کا مقصد اعلان بالفور کے فلسطینی قوم پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو خاکوں کی شکل میں اجاگر کرنا ہے۔

مجموعی طور پر بہترین کارٹون تیار کرنے والے فن کاروں اور شوقین شہریوں کو 10 ہزار ڈالر کے انعامات دیے جائیں گے۔ بہترین قرار دیے گئے کارٹون فلسطین پیپلز کانگریس کی ویب سائیٹ کے ساتھ 50 عالمی ویب سائیٹ پر شائع کیے جائیں گے۔ کارٹون جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2017ء مقرر کی گئی ہے۔

دلچسپی رکھنے والے احباب [email protected] پر اپنا کارٹون ای میل کرسکتے ہیں۔ شرکاء کارٹون کے ساتھ اپنا نام، فون نمبر، جنس اور ملک کا نام ضروری لکھیں۔ کارٹن زیادہ سے زیادہ A4 یا A3 صفحے کی سائز پرہونا چاہیے۔ پہلے سے مقابلے میں شامل کارٹن قبول نہیں کیے جائیں گے۔

پیشہ ور کارٹون سازوں کے کارٹون میں پہلا انعام 3000 ڈالر، دوسرا 2500 تیسرا 2000 ڈالر ہوگا، جب کہ عام شوقین شہری کو پہلا انعام 2000، دوسرا 1500، تیسرا 1000، چوتھا، 500 اور چھٹا 500 ڈالر ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی