چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی وزیردفاع کے اختیارات میں توسیع کی نئی صہیونی چال

جمعرات 26-اکتوبر-2017

اسرائیلی حکومت وزیر دفاع کے اختیارات میں اضافے کے ایک نئے مسودے پر ٖغور کررہی ہے جس کی منظوری کے بعد وزیردفاع کو غیرمعمولی اختیارات حاصل ہوں گے اور وہ فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے نئے احکامات صادر کرسکے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی کابینہ ایک نئے مسودہ قانون پر غور کررہی ہے۔ اس مسودے کے تحت وزیر دفاع کو مزید انتظامی اختیارات دیے جائیں گے۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق وزیر دفاع کے اختیارات میں اضافے کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں سے روکنے کے لیے مزید سخت ترین اقدامات کرنا ہے۔

کابینہ سے منظوری کے بعد نیا بل اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] میں پیش کیا جائے گا، پارلیمنٹ پہلی اور دوسری رائے شماری کے بعد اسے ایک قانون کی شکل دے گی۔

اس نئے نام نہاد قانون کی منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع کو کسی بھی فلسطین کو کوئی خاص ملازمت کرنے سے روکنے، کسی خاص علاقے تک محدود رکھنے، یا اسے کسی علاقے سے بے دخل کرنے، سفر پر پابندی عاید کرنے یا مخصوص لوگوں کے ساتھ رابطے کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

انسانی حقوق کی تنظٰیموں نے مجوزہ قانونی بل پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر دفاع کے اختیارات میں توسیع فلسطینی شہریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق سلب کرنے کی ایک نئی صہیونی چال ہے۔

مختصر لنک:

کاپی