فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے بھیجا گیا ایک ڈرون طیارہ فائرنگ کر کے بھگا دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مزاحمت کاروں نے رفح کی فضائی حدود میں اسرائیل کا ’فانٹم‘ نامی ایک جاسوس ڈرون طیارہ دیکھا۔ مجاھدین نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد صہیونی ڈرون طیارہ غزہ کی حدود سے نکل گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب فلسطینی مجاھدین نے صہیونی فوج کے کسی ڈرون کو بھگایا ہے۔ اس طرح کے واقعات آئے روز پیش آتے ہیں۔ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سرگرمیوں کی جاسوسی کے لیے ڈرون کا استعمال کرتی ہے۔ بعض اوقات فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی ڈرون کو مار گراتے ہیں جب کہ کئی اور صہیونی جاسوس ڈرون کو مشن ادھورا چھوڑ کر بھاگنا پڑتا ہے۔