چهارشنبه 30/آوریل/2025

یورپی یونین کی القدس کے اسپتالوں کے لیے 13ملین یورو کی امداد

منگل 24-اکتوبر-2017

یورپی یونین کی جانب سے مشرقی بیت القدس میں فلسطینی شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے اسپتالوں کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی طرف جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین القدس کے ان اسپتالوں کے لیے امداد کی فراہمی جاری رکھے گی جو غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے فلسطینی مریضوں کے لیے طبی سہولیات مہیا کرتے ہیں۔

یہ اسپتال اگرچہ تعداد میں اب کم رہ گئے ہیں مگر وہ فلسطینی اداروں میں شامل ہیں۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی اسپتالوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان اسپتالوں میں علاج کے لیے جدید مشینوں کی فراہمی، ادویات اور فنڈز کی قلت ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے اس قلت کو دور کرنے اور اسپتالوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد کرے کے لیے ایک کروڑ تیس لاکھ یورو کی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین فلسطین کو امداد دینے والے عالمی ڈونرز میں سر فہرست ہے جو 2012ء کے بعد تواتر کے ساتھ امداد فراہم کررہی ہے۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران یونین کی جانب سے 90 ملین یورو کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی