چهارشنبه 30/آوریل/2025

یورپی شہری کی مہربانی،مصری گدھے کی زندگی بدل گئی!

پیر 23-اکتوبر-2017

گدھے کو بہت سے معاشروں میں ناپسندیدہ جانور سمجھا جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اسے مال برداری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مگر بعض معاشروں میں گدھوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخابی نشان بھی ’گدھا‘ ہے۔ یورپی ملکوں میں بھی گدھے کو عزت دی جاتی ہے۔ اس کا اندازہ حال ہی میں پیش آنے والے ایک واقعے سے لیا جاسکتا ہے۔

قارئین کرام! واقعہ یہ ہے کہ مصرمیں ایک شخص نے گدھا پال رکھا تھا۔ کسی وجہ سے اس نے ایک دن گدھے کو بری طرح مارا پیٹا۔ کسی نے خوش قسمت گدھے سے ہونے والی مبینہ مدسلوکی کا واقعہ ایک سوئس سیاح نے دیکھا تو اسے برداشت نہ ہوا، چنانچہ اس نے گدھے کے مالک سے بھاؤ تاؤ کرکے گدھا 34 ہزار مصری پاؤنڈ، یعنی 1930 ڈالر یا قریبا دو لاکھ پاکستانی روپے میں خرید لیا۔

سوئس ’گدھا نواز‘ سیاح کا کہنا ہے کہ وہ یورپ لے جا کر گدھے کا علاج معالجہ کرائے گا اور اس خوش حال زندگی گذارنے کا موقع دے گا۔ تو گدھے کی زندگی بدل گئی نا پھر!

خیال رہے کہ مصر میں گدھوں کی اوسط قیمت پانچ سے آٹھ ہزار مصری پاؤنڈ یا 277 ڈالر سے 445 ڈالر کے درمیان ہے جبکہ سوئس شہری نے مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت دے کر گدھا خرید کیا ہے۔

یادش بخیر سوئٹرزلیند جیسے خوش حال ملکوں میں در بہ در کی ٹھوکریں کھانے والے وانسان پناہ گزینوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مختصر لنک:

کاپی