چهارشنبه 30/آوریل/2025

سعودی عرب: 1439ھ کے عمرہ سیزن کا یکم صفر سے آغاز

پیر 23-اکتوبر-2017

سعودی عرب کی حکومت نے سنہ 1439ھ کے نئے عمرہ سیزن کا آغاز یکم صفر المظفر سے کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم صفر سے 18 شوال [وسط جولائی 2018ء] تک جاری ہے گا۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ کے بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے نئے عمرہ سیزن کے لیے اللہ کے مہمانوں کی آمد کے استقبال کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جنرل برائے تعلقات عامہ ترکی بن معلوی الذیب نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ معتمرین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کے تمام پلیٹ فارم معتمرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی