چهارشنبه 30/آوریل/2025

سنگ باری کے الزام میں فلسطینی کو اسرائیلی عدالت سے 6 ماہ قید

پیر 23-اکتوبر-2017

اسرائیل کی ایک نام نہاد مجسٹریٹ عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک مقامی سماجی کارکن عبداللہ ابو اسنینہ نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے ان کے بھائی 19 سالہ صہیب ابو اسنینہ کو چھ ماہ قید کی سزا کاحکم دیا۔ اسے 21 جولائی کو وادی الجوز سے حراست میں لیا گیا تھا۔

ابو اسنینہ نے بتایا کہ صہیونی عدالت نے اس کے بھائی کے کیس کی کئی بار سماعت ملتوی کی۔ اس پر یہودی فوجیوں پر سنگ باری کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز اسی الزام میں اسے چھ ماہ قید اور 2500 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی