جمعه 15/نوامبر/2024

بغیر الزام کے قید دو فلسطینیوں کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

اتوار 22-اکتوبر-2017

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہریوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کی کے مطابق دو فلسطینی شہریوں نے جیلوں میں بغیر کسی الزام یا مقدمہ چلائے قید رکھنے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی گئی ہے۔

صوت الاسریٰ ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ  حسن شوکہ اور بیت لحم کے ایک قیدی نے گذشتہ 11 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ دونوں کو اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت نے چھ چھ ماہ انتظامی قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

اسیر محمد حسن شوکہ رام اللہ کے مغرب میں قائم ’عوفر‘ جیل میں 31 ستمبر سے قید ہے۔ اسے اسلامی جہاد سے تعلق کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔۔

بھوک ہڑتالی دوسرے فلسطینی اسیر 32 سالہ بلال دیاب بھی چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

اسیر دیاب کو اسرائیلی فوج نے 14 جولائی کو حراست میں لیا تھا۔ اس کا تعلق بھی اسلامی جہاد کے ساتھ ہے اور ماضی میں بھی اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکا ہے۔ سنہ 2012ء میں فلسطینیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال میں اس نے مسلسل 77 روز تک بھوک ہڑتال کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی