انڈونیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آچے صوبے میں ایک الیکٹرک باڑ کو چھونے سے نایاب نسل کے دو ہاتھی ہلاک ہوگئے۔
تحفظ ماحولیات کے ڈائریکتر سابتو آجی برابو نے خبر رساں ادارے’انٹارا‘ کو بتایا کہ حکام نے نایاب نسل کے دو ہاتھیوں کو مردہ حالت میں پایا ہے۔ دونوں مردہ ہاتھیوں کے دانت محفوظ تھے۔ دونوں نایاب ہاتھیوں کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے ہوئی۔
خیال رہے کہ مقامی شہری اپنے کھیتوں کو جنگی جانوروں کےحملوں سے بچانے کے لیے الیکٹرک باڑیں لگاتے ہیں اوریہ وہاں کے لوگوں کا معمول ہے۔
خیال رہے کہ عالمی تحفظ حیوانات کے ادارے کے مطابق دنیا بھر کے جنگلوں میں ’سومطرۃ‘ نامی نایاب نسل کے ہاتھیوں کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نسل تیزی کےساتھ ختم ہو رہی ہے۔