فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات سوئٹرزلینڈ کےسفیر ڈیکاف سوئس فاؤنڈیشن کے چیئرمین تھامس جیریر نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق دونوں رہ نماؤں نے پہلے بند کمرے میں ملاقات کی۔ بعد ازاں ان کی ملاقات میں حماس کی قیادت اور دیگر حکام بھی شامل ہوگئے تھے۔
اسماعیل ھنیہ اور سوئس سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم دونوں کی ملاقات کی تصاویر ذرائع ابلاغ میں شائع کی گئی ہیں۔
قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات روسی سفیرحیدر اغانین نے بھی غزہ کے دورے کےدوران حماس کے لیڈر اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین میں حال ہی میں طے پائے مصالحتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔