اسرائیلی پولیس نے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے جنوب مشرقی علاقے ریشن لٹزیون سے ایک مشتبہ فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں کو گاڑی تلے کچلنے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
عبرانی اخبار’معاریو‘ کے مطابق 39 سالہ ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی پولیس نےطویل تعاقب کے بعد گرفتار کیا۔ وہ حولون شہر سے ٹرک چلاتے ہوئے ریشون لٹزیون میں داخل ہوا۔ صہیونی پولیس کو اس پر شبہ ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کو کچلنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہودی فوجیوں اور آباد کاروں کو ٹرک تلے کچلنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔