اسرائیلی جیل میں قید عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سرکردہ رہ نما بدران جابر المعروف ابو غسان کو رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 75 سالہ ابو غسان عوامی محاذ کے سرکردہ رہ نما اور ممتاز قومی لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اسرائیلی زندانوں میں قید وبند میں گذارا ہے۔
انہیں کچھ عرصہ پیشتر اسرائیلی فوج نے حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل کردیا تھا۔
بدر جابر ابو غسان نے قریبا 20 سال کا عرصہ صہیونی جیلوں میں قید کاٹی۔ وہ فلسطینی قومی اور اسلامی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی کے بھی رکن ہیں اور اسیران کے دفاع کے لیے چلنے والی ہر تحریک میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔