ہالینڈ کی ایک مقامی فرم نے شہروں کی بڑی سڑکوں کی صفائی کے لیے کووں کوتربیت دینے کا منفرد آئیڈیا پیش کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہروں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی پر میں سرگرم ایک کمپنی ’Crowded Cities‘ نے سڑکوں پرموجود سگریٹ کی باقیات درختوں کے خشک پتے اوردیگرہلکی پھلکی اشیاء اٹھانے کے لیے کووں تربیت دی جا رہی ہے۔
ہالینڈ کی کمپنی نے ’Crowbar‘ نامی ایک سسٹم تیار کیا ہے۔ کوئی بھی کوا جب سگریٹ یا ایسی کوئی فالتو شے سڑک سے اٹھا کر اس ’Crowbar‘ میں ڈالے گا تو اس کے بدلے میں اسے وہاں سے خوراک ملے گی۔
اس طرح کووں کو خوراک کا لالچ دے کر انہیں اس مقصد کی تربیت دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں چار کھرب 50 ارب سیگریٹ پیے جاتے اور ان کی باقیات پھینکی جاتی ہیں۔
یہ اعدادو شمار صحت عامہ سے متعلق معلومات شائع کرنے والے ایک جریدے میں شائع کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عموما لوگ سگریٹ کی باقیات سوریج اور دریاؤں میں بہا دیتے ہیں جو آگے چل کر سمندروں میں شامل ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ آبی حیات کے لیے بھی خطرہ ہیں۔