جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کے آنسوگیس کے گولے سے دو فلسطینی بچے شدید زخمی

منگل 17-اکتوبر-2017

ط
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کے ایک مقامی سماجی کارکن یوسف عبید نے بتایا کہ سرائیلی فوج نے العیساویہ میں اسکولوں میں چھٹی کےوقت دھاوا بولا اور فلسطینی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے بچوں نے اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی اور بلا جواز طاقت کے استعمال کے خلاف احتجاج کیا۔ صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، ربڑ کی دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

آنسوگیس کا ایک شیل لگنے سے 14 سالہ مسلک جواد مصطفیٰ اور 11 سالہ ایک دوسرا بچہ زخمی ہوگئے۔ دونوں کو زخمی حالت میں بیت المقدس کے ’ھداسا‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے بلا جواز نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری آبادیوں پراسرائیلی فوج کے دھاوے روز کا معمول ہیں۔ صہیونی حکام نہتے فلسطینیوں پر اشتعال انگیز انداز میں حملے کرتے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی