چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکومت عدالت کی ہدایت پر غزہ کی بجلی بحال کرنے پر تیار

منگل 17-اکتوبر-2017

اسرائیلی حکومت نے صہیونی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد غزہ کی پٹی کے علاقے کی کم کی گئی بجلی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کی بجلی محض انتقامی بنیاد پر کم کی ہے جس کے نتیجے میں عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست گذاروں کے ایک وکیل نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر’مرکزاطلاعات فلسطین‘ کو بتایا کہ اسرائیلی حکومت سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد گذشتہ جون میں کم کی گئی غزہ کی بجلی بحال کرنے پر تیار ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ جون میں غزہ کی پٹی کو فراہم کردہ بجلی فلسطینی اتھارٹی کی درخواست پرکم کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے انسانی حوق کی تنظیموں کی درخواست پر  اگلے 48 گھنٹوں میں غزہ کی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی کم کی گئی مقدار بحال کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ انسانی حقوق کی دو عالمی تنظیموں سویڈن کی ’رٹفیس اوک فریھیٹ‘ اور فرانس کی ’کولکٹیو 69‘ نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں غزہ کی بجلی کم کرنے کے خلاف ایک درخواست دی تھی۔ اگرچہ یہ درخواست کئی ہفتے قبل دی گئی تھی تاہم اسرائیلی عدالت اس پر فیصلہ بار بار ملتوی کرتی رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی