چهارشنبه 30/آوریل/2025

ابو مرزوق کی قطر میں روسی سفیر سے ملاقات

پیر 16-اکتوبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسٰ ابو مرزوق نے گذشتہ روز قطر میں متعین روسی سفیر نور محمد خولوف سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے دوحہ میں قائم روسی سفارت خانے میں روسی سفیرنور محمد خولوف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔حماس رہ نما نے روسی سفیر کو حماس اور فتح کےدرمیان مصر کی ثالثی کے تحت طے پائے مصالحتی معاہدے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر حماس رہ نما نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینی قوم کے مفادات کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ تمام فریقین کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

ادھر دوسری جانب روسی سفیر نے فلسطینیوں میں اختلافات کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کی مساعی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ حماس اور فتح کے درمیان گذشتہ ہفتے مصر کی زیرنگرانی مصالحتی معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی