پنج شنبه 01/می/2025

جزیرہ سیناء میں تازہ کشیدگی کے بعد رفح گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ معطل

پیر 16-اکتوبر-2017

فلسطینی بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مصر کے جزیرہ نما سیناء کے شمالی علاقے میں پرتشدد کارروائی کےبعد غزہ کی بیرونی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مصری حکومت کی طرف سے سوموار سے جمعرات تک رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد روفت کے لیےانسانی بنیادوں پر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

گذشتہ روز شمالی سیناء میں ایک جھڑپ میں چھ مصری فوجی اور 24 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی تھی۔

غزہ کی پٹی  کے گذرگاہ کے امور کےڈائریکٹر ھشام عدوان نے کہا کہ مصری حکام کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ کو دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔

عدوان نے بتایا کہ مصری حکام کی طرف سے انہوں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نماسیناء میں کشیدگی کے بعد رفح گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ معطل کردیا ہے تاہم اس کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مصر کے جزیرہ نما سینا میں ایک جھڑپ میں چھ  مصری فوجی اور 24 جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی