فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں 14 سال سے بند شاہراہ کھولنے جانے کے لیے ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قلقیلیہ شہر کے نواحی علاقے کفر قدوم میں یہودی آباد کاری مخالف اور چودہ سال سے بند شاہراہ کے کھولے جانے کے مطالبے کے لیے نکالے گئے جلوس پراسرائیلی فوج نے دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے
مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ صہیونی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر دھاتی گولیوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں ہونے والے جلوس کی ڈرون کی مدد سے نگرانی کی۔ بعد ازاں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔
اس دوران اسرائیل فوج نے نعلین کے علاقے سے ایک غیرملکی سماجی کارکن کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔