تحریک فتح کے سیکرٹری جنرل صائب عریقات کا امریکا میں پھیپھڑوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل پھیپھڑوں کی بیماری کا شکارتھے انہیں کچھ عرصہ قبل علاج کے لیے امریکا کے جایا گیا تھا۔
تحریک فتح کے رہ نما حسام زملط نے بتایا صائب عریقات کا امریکی ریاست ورجینیا کے’نووا‘ اسپتال میں آپریشن کیا گیا۔ ان کی طبی ٹیم کاکہنا ہے کہ سرجری کامیاب ہو گئی ہے اور عریقات تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں تاہم انہیں مکمل طور پر تندرست ہونے کے لیے ابھی چند ہفتے لگیں گے۔
باسٹھ سالہ صائب عریقات گذشتہ ماہ علاج کے لیے امریکا گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دکھائی نہیں دیئے اور نہ ہی فلسطینی تنظیموں میں ہونے والے مصالحتی معاہدے میں ان کا کوئی کردار رہا ہے۔