اسرائیلی ریاست کی تینوں مسلح افواج نے کل جمعہ سے وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔ ان مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال کے تجربات کے ساتھ کسی بھی بڑی جنگ کے تناظر میں فوج کو تیار کیا جا رہا ہے۔
عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں تعینات یونٹوں سے منتخب فوجیوں کو مشقوں میں شامل کیا گیا ہے۔ مشقوں کی نگرانی چیفس آف اسٹفا کمیٹی کے ارکان کررہے ہیں۔
فوج میں بری فوج، فضائیہ اور نیوی کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کے آغاز کے ساتھ ہی فوجی اڈوں سے خطرے کے سائرن بھی بجائے جائین گے۔