پنج شنبه 01/می/2025

نیوزی لینڈ میں چار ہزار گائے تلف کرنے کا فیصلہ مگرکیوں؟َ

جمعہ 13-اکتوبر-2017

نیوزی لینڈ کی حکومت نے چارہزار سے زائد گائے تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں مویشیوں بالخصوص گائے کو ایک انوکھی بیماری لاحق ہے جس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کم سے کم چار ہزار گائے ایک ہی وقت میں ختم کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صنعت کے جمعرات کےروز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی بی کی طرز کی بیماری لاحق ہے جو تیزی کے ساتھ دوسرے جانوروں میں پھیل رہی ہے۔ اس متعدی بیماری کی روک تھام کے لیے بیماری کا شکار ہونے والے جانوروں کو تلف کرنا ضروری ہے۔

وزارت صنعت میں ڈائریکٹر آپریشنز جیوف جوین کاکہنا ہے کہ جولائی میں جنوبی جزیرہ اومارا میں سات گائیوں کو یہ مرض لاحق ہوا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے تمام فارم جن میں بیمار گائیوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہیں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ بیماری کا شکار ہونے والی قریبا چار ہزار سے زاید گائیوں کو ہلاک کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گائیوں کی تعداد ایک کروڑ چالیس لاکھ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی