پنج شنبه 01/می/2025

امریکا کے بعد اسرائیل بھی ’یونیسکو‘ کے بائیکاٹ کے لیے تیار

جمعہ 13-اکتوبر-2017

امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کے بائیکاٹ کے بعد اسرائیلی ریاست نے بھی ’یونیسکو‘ کا بائیکاٹ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ  وہ امریکا کے بعد یونیسکو کے بائیکاٹ کی تیاری کرے۔

قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کے خلاف تعصب برتنے اور صہیونی ریاست کی مخالفت کے رد عمل میں  ’یونیسکو‘ کا بائیکاٹ کیا ہے۔

اسرائیل نے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا فیصلہ جرات مندانہ اور اخلاقی ہے کیونکہ یونیسکو فضول اقدامات کا اکھاڑا بن چکا ہے۔ یونیسکو اپنے تاریخی کردار کو فراموش کرکے حقائق کو تبدیل کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یونیسکو اپنے نئے سیکرٹری جنرل کے لیے انتخابات کا انعقاد کررہا ہے۔ امریکا کے بائیکاٹ کا فیصلہ 31 دسمبر تک نافذ العمل ہوگا۔

 

مختصر لنک:

کاپی