چ
عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج گذشتہ کئی سال سے ڈولفن کو جنگی تربیت کے عمل سے گذار رہی ہے۔ ڈولفن کو دی گئی تربیت میں سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا پتا لگانا ، بندرگاہوں اور سمندر میں تزویراتی تنصیبات کا دفاع ہے۔
عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اس انداز میں ڈولفن کی تربیت کررہی تاکہ وہ سمندر میں موجود غوطہ خوروں کی نشاندہی کرتے ہوئے سمندر میں موجود کسی بھی مشکوک چیز اور بارودی سرنگ وغیرہ سے خود بھی بچنا اسرائیلی فوج کو کسی بھی خطرے کی صورت میں باخبر کرنا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیل پہلا ملک نہیں جو ڈولفن کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے بلکہ اس سے قبل روس اور امریکا بھی ڈولفن کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔ امریکا باقاعدہ حیوانات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی زیرنگرانی یہ کام کرتا ہے تاہم روس اس حوالے سے حیونات کے حقوق کی تنظیموں کی ہدایات کا پابند نہیں۔ ٹی وی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اسرائیل ڈولفن کو عسکری تربیت دینے میں کہاں تک کامیاب ہوا ہے۔