اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج میں خود کشی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گذشتہ اڑھائی ماہ کے دوران 8 اسرائیلی فوجیوں نے خود کشی کی۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’0404‘ کی رپورٹ کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں قائم ’حتزور‘کیمپ میں ایک خاتون نے خود کوگولی مار کر خود کشی کرلی۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق گذشتہ اڑھائی ماہ کے دوران خود کشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ ملٹری پولیس خود کشی کے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین سال کے دوران خود کشی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مبصرین کے مطابق اسرائیلی فوج میں خود کشی کے بڑھتے واقعات کے دیگر محرکات میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا خوف بھی ایک اہم وجہ ہے۔