چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایران میں حماس کے مندوب کی مصری ہائی کمشنر سے ملاقات

پیر 9-اکتوبر-2017

ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مندوب خالد القدومی نے تہران میں متعین مصری ہائی کمشنر یاسر عثمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی جماعتوں میں مفاہمتی مساعی اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر مصری سفیر نے فلسطینیوں میں قومی یکجہتی کی کوششوں کو سراہا اور مصر کی نگرانی میں جاری مصالحتی کوششوں میں حماس اور فتح کی دلچسپی کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

اس موقعے پر حماس کے مندوب نے مصرکی جانب سے فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کی مساعی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینیوں میں مفاہمت کے حوالے سے جاری مساعی میں رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کو صہیونی ریاست کے ظلم وبربریت سے نجات دلانے کا واحد راستہ فلسطینی قوم میں اتحاد ہے۔

مختصر لنک:

کاپی