پنج شنبه 01/می/2025

امام قبلہ اول کی اہلیہ سمیت ترک صدر سے ملاقات

پیر 9-اکتوبر-2017

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری بے استنبول میں ’القدس ماضی، حال اور مستقبل‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

الشیخ عکرمہ صبری نے ترک صدر کو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی میں کس طرح فلسطینی شہریوں مسجد اقصیٰ کے باہرنصب کردہ اسرائیلی الیکٹرانک گیٹس کو ختم کرانے میں فلسطینی قوم نے کامیاب جدو جہد کی تھی۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ صہیونی ریاست بیت المقدس کے تاریخی مقامات کو یہودیانے کی سازشوں میں سرگرم عمل ہے۔ القدس کے باشندوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں۔ ان کی اراضی اور املاک پر قبضہ اور مقامی فلسطینی آبادی بالخصوص تاجروں پر بھاری ٹیکس عاید کرکے ان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اہل اسلام کا قبلہ اول اور قرآن پاک اور احادیث کے طابق معجزہ الہیٰ ہے۔ پوری اسلامی دنیا اسے حرمین شریفین کے بعد تیسرا مقدس مقام قرار دینے پر متفق ہیں۔

قبلہ اول کے امام وخطیب نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ، بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے اور  فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ترکی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے ترک صدر کو بیت المقدس کی عثمانی دور کی ایک تصویر تحفے میں پیش کی۔

ملاقات میں ترک صدر نے قبلہ اول کے امام وخطیب کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی