جمعه 15/نوامبر/2024

مصالحتی مشن کی کامیابی کی کنجی صدر عباس کے پاس ہے:ابو مرزوق

پیر 9-اکتوبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی غیرمعمول توقعات میں قاہرہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مصالحتی مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں میں مصالحت کی راہ میں کامیابی کی کنجی صدر عباس کے پاس ہے۔ یہ فیصلہ محمود عباس کو کرنا ہے کہ آیا وہ قومی مصالحت کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتیں مصر کی زیرنگرانی کل منگل سے قاہرہ میں مصالحتی مذاکرات شروع کررہی ہیں۔ حماس اور فتح سمیت فلسطینی جماعتوں کے وفود  قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی