فلسطین میں انسانی حقوق اور صحافتی قوانین پر نظر رکھنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے ستمبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں صحافتی کی حقوق پامالیوں کے 26 واقعات رونما ہوئے۔
ایک غیر سرکاری ادارے ’مدیٰ‘ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین میں صحافتی حقوق کی پامالیوں کے واقعات تمام شہروں میں رجسٹرڈ کیے گئے۔ ان میں سے 22 واقعات غزہ کی پٹی میں درج کیے گئے۔
’قدس پریس‘ کے مطابق اگست کی نسبت ستمبر میں فلسطین میں صحافتی حقوق کی پامالیوں کے واقعات میں معمولی کمی آئی ہے۔
غزہ کی پٹی میں اگست کے دوران صحافتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے 25 واقعات کا اندراج کیا گیا تھا جب کہ ستمبر میں ان واقعات کی تعداد 22 درج کی گئی ہے۔
‘مدیُٰ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف فلسطینی صحافیوں کی گرفتاریوں اور انہیں زدو کوب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔