جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج کی گرفتاری مہم، حماس رہنما کو پیشی کا نوٹس

اتوار 8-اکتوبر-2017

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں فلسطینی شہریوں کی گرفتاری مہم کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک مقامی رہ نما کو انٹیلی جنس ادارے کے مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ’عسکر‘ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ نابلس ہی میں عورتا قصبے میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اتوار کو عسکر پناہ گزین کیمپ کا گھیراؤ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی 15 گاڑیوں نے کیمپ کا گھیراؤ کیا اور فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کیا گیا۔ اس دوران کیمپ سےتین فلسطینی گرفتار کیے گئے جن کی شناخت مجد عوز، ارقم سلمان اور سند ابوزعبل کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے نابلس میں عورتا کے مقام پر تاریخی مزارات پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ادھر رام اللہ کے علاقے البیرہ میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک مقامی رہ نما الشیخ جمال الطویل کو انٹیلی جنس ادارے کے دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ الشیخ جمال الطویل کی اسرائیلی جیل سے رہائی کو محض چند روز ہی گذرے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی