جمعه 02/می/2025

غزہ کی پٹی کی حدود میں اسرائیل کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

ہفتہ 7-اکتوبر-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کا بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ کی جنوبی سرحد کے قریب ’اسکائی رائیڈر‘  نامی ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ادھر عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے فوج کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’اسکائی رائیڈر‘ ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ ڈرون طیارہ روٹین کی عسکری مہم پر تھا۔

ڈرون طیارے کے حادثے کی جائے وقوعہ کی نشاندہی نہیں کی جاسکی تاہم فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ڈرون طیارے کے ملبہ کی گم شدگی سے حساس معلومات کے چوری ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے ڈرون طیاروں کے حادثات کے واقعات میں حالیہ عرصے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے جنوبی لبنان، وادی گولان، غرب اردن اور شمالی فلسطین میں اسرائیل کے ڈرون طیارے گر کر تباہ ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی