جمعه 02/می/2025

فلسطینیوں میں اتحاد مسجد اقصیٰ کے دفاع کا ضامن ہوگا :امام قبلہ اول

ہفتہ 7-اکتوبر-2017

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ ابو اسنینہ نے  فلسطینی قوتوں نے پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاہمت کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ قبلہ اول کا دفاع فلسطینی قوم کے اتحاد کی صورت میں ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گذررہی ہے۔ ارض مقدس کو صہیونیوں کی جانب سے خطرات درپیش ہیں اور ان خطرات کا دفاع صرف قومی مفاہمت کے ذریعے ممکن ہے۔

امام قبلہ اول نے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی یلغار کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کی سرگرمیوں پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر مسمار، نوجوانوں کو گرفتار، قبلہ اول پر دھاوے جاری ہیں۔

الشیخ ابو اسنینہ نے کہا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت قبلہ اول کے دفاع کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے فلسطینی قوم پر قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے پر زور دیا۔

گذشتہ روز اسرائیل کی تمام تر پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادا کی۔

مختصر لنک:

کاپی