چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی عمل داری کا کوئی حق نہیں: محکمہ اوقاف

جمعہ 6-اکتوبر-2017

فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور نے باور کرایا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونی ریاست کوقانونی عمل داری نافذ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے یہ بیان اسرائیل کی اعلیٰ عدالت کے اس فیصلے کا رد عمل ہے جس میں صہیونی سپریم کورٹ نے اسرائیلی پولیس کو فلسطینی بچوں کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کھیل کود سے روکنے کی اجازت دی تھی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کھیلنے کی اجازت دینے سے روکنا اسرائیل کی مذہبی دہشت گردی اور مقدس مقامات تقدس کو پامال کرنا ہے۔

بیان میں زور دے کر کہا گیا ہےکہ  مسجد اقصیٰ کا 144 دونم خالص مسجد اقصیٰ کے لیے مختص ہے۔ اس میں صہیونی ریاست کی تمام سرگرمیاں باطل اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے منافی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی سیادت، اس کی نگرانی اور سرپرستی کا حق صرف مسلمانوں کے پاس ہے۔ فلسطینی قبلہ اول کے متولی ہیں۔ صہیونیوں کو اس مقام میں اپنی مداخلت کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔

مختصر لنک:

کاپی